بولی ووڈ لیجنڈری اداکاررشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے

رشی کپور کینسر کےعارضے میں مبتلا تھے اور ان کو سانس کی تکلیف کا سامنا تھا

ممبئی: (پاکستان فوکس آن لائن)کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق67 سالہ رشی کپور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جنہیں بدھ کی رات طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسپتال میں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی جس کے باعث وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔رشی کپور کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی رندھیر کپور نے کی اور اس دوران رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔گزشتہ برس لیجنڈ اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے رشی کپور کی بیماری سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔رشی کپور نیویارک میں زیر علاج تھے اور علاج کرانے کے بعد وہ واپس بھارت آئے تھے۔
لیجنڈری اداکار رشی کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1970 میں راج کپور کی فلم ’میرا نام جوکر‘ سے کیا جس میں انہوں نے اپنے والد کے ہی بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے پہلی مرتبہ فلم ’بابی ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جس سے انہوں نے شہرت کی بلندیاں کو چھوا۔رشی کپور نے متعدد مقبول فلموں میں کام کیا جس میں لیلیٰ مجنوں، چاندنی، حنا، بول، یہ وعدہ رہا، ہم کسی سے کم نہیں، بدلتے رشتے، عجوبہ، چاندنی اور دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔رشی کپور نے آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’102‘ میں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد سے ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد لیجنڈری اداکاروں سمیت نئے نوجوان اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔رشی کپور نے اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرتے ہوئے فلم فیئر، نیشنل فلم ایوارڈز سمیت کئی اعزاز بھی اپنے نام کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *