نیب کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارتے ہوئے تلاشی لینا شروع کردی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب ملک احمد خان کے مطابق نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا تو اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی گھر میں موجود تھے۔ ترجمان مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا تھا حکومت نے پورے ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

نیب نے شہباز شریف کے گھر 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے نیب ٹیم کو گھر میں داخلے سے روک دیا، نیب ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے جہاں نیب ٹیم اور سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز گھر میں موجود ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے نیب نے بغیر سرچ وارنٹ چھاپہ مارا ہے، حکومت نے بہت غلط کام کیا، حکومت نے پورے ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ادھر مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے گھر پر نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا نیب نے پیشگی اطلاع کے بغیر اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *