عید کے موقع پر آرمی چیف کی پاکستان کی ترقی کیلئے دعا، قوم کو مبارکباد

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔آرمی چیف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ‘مسلح افواج کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید مبارک، امن، ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ عید مبارک، آمین۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بھی پاکستانیوں کو عید مبارکباد کے پیغام دیئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *