اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارے میں سوا ر ہو کر مسافر نے طیارہ گرنے کی بد دعائیں شروع کر دی اور پھر ۔۔حیران کن خبر آ گئی

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر پرواز پر روانہ ہونے سے قبل دعا کی جاتی ہے کہ خیریت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ جائیں لیکن اگر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اس کے برعکس دیکھا گیا جہاں مسافر نے بددعا کی جس کے بعد اسے جہاز سے اتار دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسٹریلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی کی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہو کر اپنی نشست پر بیٹھتے ہی جہاز کے گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ مسافر کی بددعا کرنے کی وجہ سے پورے جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا جس سے جہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔پائلٹ نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے باہر کروا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *