ایف آئی اے کی کارروائی: شریف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مشتاق آج صبح دبئی فرار ہو رہا تھا، ایف آئی اے کے پہنچنے پر آف لوڈ کر دیا گیا، ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ محمد مشتاق نیب کو رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب تھا، یہ رمضان شوگر مل کے مینیجر بھی تھے۔ذرائع کے مطابق محمد مشتاق کو ایف آئی اے نے نیب حکام کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے رمضان شوگر مل نالے کا جعلی سروے کروایا، محمد مشتاق نے سلمان شہباز کی ہدایت پر جعلی سروے کروایا۔ محمد مشتاق پر 60 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ انہوں نے جعلی کاغذات تیار کر کے کسی دوسرے شخص کے ذریعے نالہ بنانے کی درخواست دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *