بلاول بھٹو کا نوازشریف سے ملاقات کا فیصلہ،محکمہ داخلہ کو درخواست دیدی

لاہور(پاکستان فوکس آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دے دی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کی درخواست پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو جمع کرائی۔بلاول بھٹو کی درخواست میں محکمہ داخلہ سے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ بلاول بھٹو آج ہی نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، پی پی چیئرمین کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔ بلاول بھٹوکی ملاقات محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہے اگر محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو ملاقات کی اجازت دیدی توبلاول بھٹوکوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی کیساتھ قمر زمان کائرہ ،جمیل سومرواورمصطفی نوازبھی ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *