ایتھوپین ائیرلائن کا طیارہ گر کر تباہ، مسافروں سمیت 157 افراد سوار تھے

نیروبی(ویب ڈیسک) ایتھوپین ائیر لائن کا عدیس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 157 افراد سوار تھے۔ ایتھوپین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں طیارے کے حادثے کی تصدیق کی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 معمول کی پرواز پر تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *