ریاض کے گورنر سمیت سعودی شاہی خاندان کے 150 افراد کورونا میں مبتلا

ریاض: (پاکستان فوکس آن لائن) دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے سعودی شاہی خاندان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی وزرا کے ہمراہ ساحلی شہر میں منتقل ہو گئے ہیں۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے اورریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کورونا وائرس کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ شاہی خاندان کے 150 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان جدہ کے قریب محفوظ جزیرے پر منتقل ہو گئے ہیں،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی وزرا کے ہمراہ ساحلی شہر میں منتقل ہو گئے ہیں اور شاہی خاندان کے لئے مخصوص شاہ فیصل ہسپتال میں مزید 500 بیڈز وی آئی پی شخصیات کے لیے تیار کروائے گئے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرز کو خدشہ ہے کہ سعودی شہزادے یورپ اور باہر کے ممالک سے متاثر ہوکر وطن واپس آئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعدا 3ہزار287 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 44ہے تاہم 666افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *