یوم شہدائے کشمیر پر مسلح افواج کا جدوجہد آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت

ان شاءاللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم شہدائے کشمیر پر پیغام

راولپنڈی:(پاکستان فوکس آن لائن) یوم شہدائے کشمیر پر مسلح افواج نے جدوجہد آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف ہو گا۔اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کیلئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *