وزیر اعظم عمران خان بحرین کے دورے پر روانہ، زلفی بخاری،شاہ محمود بھی ہمراہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوگئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم سلطنت بحرین کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان کو بحرین کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔
عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے، حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہے۔
علاوہ ازیں دورے سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *