چین کی پاکستان میں سستے گھروں کے پلانٹ لگانے کی پیشکش، وزیراعظم کو خوش کردیا

چینی کمپنی کا وزیر اعظم ہاؤسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) چائنا سلک روڈ گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین ین لی جن نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کے کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، ہاؤسنگ سیکریٹری ڈاکٹر عمران زیب بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلے سے تیارشدہ ہاؤسنگ اسٹرکچر کے لیے ایک پلانٹ قائم کرکے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے سستا حل پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ’کاروبار کو آسان کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں منافع بخش کاروبار کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے سے متعلق اپنی حکومت کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔علاوہ ازیں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لوئس نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان یورپ میں برطانیہ کو بڑا ترقیاتی اور تجارتی و سرمایہ کاری کا شراکت دار تصور کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *