ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا،خاتون سمیت 4مسافرجاں بحق

نصیر آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ڈیرہ مراد جمالی میں ربیع کینال کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں خاتون سمیت 4مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ربیع کینال کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے آنیوالی جعفر ایکسپریس کی5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔حادثے میںخاتون سمیت 4 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں 2کی حالت نازک ہے۔دھماکے کے بعدٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالاجارہا ہے ،حادثہ ٹریک پر نصب دھماکا خیزمواد پھٹنے سے ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *