ایس ای سی پی نے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے کے قوانین جاری کردیے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے کے قوانین جاری کردیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی چھاپہ مارتے وقت مقامی پولیس کو ساتھ رکھے گی اور چھاپے سے قبل مقامی مجسٹریٹ سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ایس ای سی پی کسی عمارت میں داخل ہونے کے لیے کھڑکی اور دروازہ توڑ سکتی ہے، چھاپے کے دوران قبضے میں لی گئی اشیاء اور کاغذات کی فہرست تیار کی جائے گی، یہ فہرست ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر اور ملزم کو بھی دی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ای سی پی الیکٹرونکس اشیاء کو قبضے میں لینے کا اختیار رکھتی ہیں، چھاپے کے وقت ضبط اشیاء غیر ضروری ہونے کی صورت میں مالکان کو واپس کرنا ہوں گی جب کہ انکوائری افسر کے علاوہ ایس ای سی پی کے مزید 2 افراد گواہی کے لیے موقع پر موجود ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *