پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں طرز کی قیادت سے برطرف کردیا

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پی سی بی نے سرفراز احمد کو تینوں طرز کی قیادت سے برطرف کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل بھی نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ٹیسٹ میں ان کے نائب ممکنہ طور پر محمد رضوان ہوں گے۔
دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی محمد حفیظ یا شعیب ملک میں سے کسی کو سونپی جائے گی کیوں کہ پی سی بی سمجھتا ہے کہ بابراعظم ابھی ذمہ داری کو سنبھالنے کے لیے ناتجربہ کار ہیں البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہفتے کو متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے بابراعظم اور عماد وسیم مضبوط امیدوار ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میں کپتانی کی ذمہ داری بابر اعظم کی دی جائے تاہم ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی میں محمد حفیظ کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے نئے کپتانوں کا اعلان بہت جلد کرے گی جب کہ پاکستان آسٹریلیا میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *