مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو قتل کیا گیا: ترک صدر کا الزام

استنبول: (پاکستان فوکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے الزام عائد کیا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد احمد مرسی طبعی موت نہیں مرے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔رجب طیب اردوان کا انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ مصری حکام نے مرسی کی جان بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا اور صدر مرسی عدالت میں 20 منٹ تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ عالمی عدالتوں میں مصر کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے جو ہو سکا وہ کریں گے۔مصر کے اٹارنی جنرل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے بیان کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ سابق مصری صدر کو عدالت میں طبیعت خراب ہونے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔دوسری جانب مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 67 سالہ محمد احمد مرسی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *