کراچی،لانڈھی میں آگ لگنے سے دو فیکٹریاں مکمل جل گئیں

 لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بھڑکنے والی آگ سولہ گھنٹے بعد بھی بے قابو

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسییسنگ زون میں آگ لگنے سے دو فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائم ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گزشتہ شام چھ بجے سے تین فیکٹری میں لگنے والی لگنے والی آگ پر 16 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، آگ لگنے سے گتا بنانے اور گاڑمنٹس کی فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم گتے کی فیکٹری میں آگ لگی جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں قائم دو فیکٹریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے وقت فیکٹریوں میں مقامی اور غیرملکی افراد بھی موجود تھے، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، امدادی ادارے، پولیس اور رینجرز بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فیکٹریوں میں موجود تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا تاہم آگ میں شدت ہونے کے باعث آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دے دیا گیا۔لانڈھی پروسیسنگ ژون میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے اور سولہ گھنٹے گزرنے کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم بھی لگی آگ پر قابو پانے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے کی کوشش میں سرگرداں ہیں۔ آگ میں شدت ہونے کے باعث دو گتے کی اور گاڑمنٹس کی فیکٹری تباہ ہوگئیں جب کہ پلاسٹک بنائے والی فیکٹری کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *