سشما سوراج نے شنگھائی اجلاس میں شاہ محمود کے برابر سے جگہ بدل لی

بشکک: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارتی وزیرخارجہ پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب بھول گئیں۔ سشما سوراج نے بوکھلاہٹ و بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے برابر سے جگہ بدل لی۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ کھڑے ہوکر فوٹوکھینچوانا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو پسند نہیں آیا یا پھرانہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی طرح روایتی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا؟یہ وہ سوال ہے جو اس وقت پیدا ہوا جب آج وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران اسٹیج پر اس جگہ آئیں جہاں وزرائے خارجہ فوٹوسیشن کے لیے اکھٹے ہوئے تھے۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے پاکستانی ہم منصب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ کھڑی ہوئیں مگرپھر اچانک انہوں نے ہکچکچاہٹ میں اپنی جگہ چھوڑی اور دوسری طرف جاکر کھڑی ہو گئیں ۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ہکچچاہٹ اس وڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے جو وزرائے خارجہ اجلاس کےموقع پر فوٹوسیشن کے دوران بنائی گئی۔ وڈیو میں سشما سوراج کا اپنی جگہ تبدیل کرکے شاہ محمود قریشی سے دورجاکر کھڑے ہونا دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *