آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف ظفر عباسی کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اللہ تعالی کی رہنمائی ،رحمتوں کیلئے دعاگو ہیں ،آرمی چیف

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو چیلنجزپر قابو پانے کے لئے اللّہ کی مدد اور رہنمائی کی دعا کے ساتھ عید کی مبارک دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارک دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اللہ تعالی کی رہنمائی ،رحمتوں کیلئے دعاگو ہیں ۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام دنیا، عالم اسلام اور پاکستان پر خصوصی رحمتیں نازل فرمائے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اور ملکی سطح پر آزمائش کا یہ وقت باہمی ایثار اور اخوت کے جذبے کا پہلے سے بڑھ کر متقاضی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *