پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں: وزیراعظم عمران خان

بھارت جنگی جنون میں مبتلاہے،بھارتی عام انتخابات سے پہلے کچھ ہوسکتاہے،وزیراعظم

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف آج جو کچھ ہو رہا ہےاس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔برطانوی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، بھارت کے عام انتخابات سے قبل کچھ ہوسکتا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں، وہ حملے سے دونوں ممالک کو جنگ کے دھانے پر لے آئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا، پلوامہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں ان کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں، نئے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف آج جو کچھ ہو رہا ہےاس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں جب کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پاکستان آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *