چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے نمبر گیم مکمل ہوگئی، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے نمبر گیم مکمل ہو گئی ہے، صادق سنجرانی کو ہٹانے کا طریقہ کار کمیٹی طے کرے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے گنتی پوری ہو گئی ہے۔ دوسری جانب صحافی نے نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو سے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ کون بنے گا ؟ تو وہ اسے گول کر گئے اور کہا کہ ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس بارے میں انہیں کچھ بتایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *