وفاقی حکومت کا عیدالفطر پر 4 دن کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)حکومت نے عیدالفطر پر ملک میں چار دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چار جون کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے بیٹھے گی۔
یاد رہے کہ عیدالفطر میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور ہر طرف بازاروں میں رش نظر آ رہاہے ، خواتین ، بچے نوجوان اور بوڑھے عید کیلئے نئے سوٹ کی تیاری میں لگے ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *