ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد15ہزار700سےتجاوز

کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 19 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 346 ہو گئی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے 874 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس سے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15ہزار 759 ہوگئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15759 تک پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ6061 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں 5695 کورونا وائرس کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 2313 اور اسلام آباد میں 313 ہوگئی ہے ۔ اسی طرح بلوچستان میں 978 گلگت بلتستان میں 333 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 66ہوگئی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے24گھنٹوں میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک بھر میں کورونا وائرس سے سے جاں بحق افراد کی تعداد 346 تک پہنچ گئی ہے ۔ سب سے زیادہ کے پی کے میں 122 اموات، پنجاب 103, سندھ میں 100 اموات ہوئیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8249 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک174160 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *