کورونا وائرس کیخلاف جنگ جاری، ملک بھر میں 58 افراد صحت یاب

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865 تک جا پہنچی، 25 زندگیاں چلی گئیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1865 تک پہنچ گئی، جبکہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25ہو گئی۔ اب تک 58 مریض صحتیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مزید 148 مریضوں کے بعد مجموعی تعداد 1865 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور پہلے سے جاں بحق ایک مریض کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی۔ اب تک پنجاب میں 652، سندھ 627، خیبر پختونخوا میں 221 کیس سامنے آچکے ہیں، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد وائرس کا شکار ہوئے، ملک بھر میں 58 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *