خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر پوپ فرانسس نے معافی مانگ لی

ویکٹیکن سٹی: (پاکستان فوکس آن لائن) مسیحی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معافی مانگ لی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کئی مرتبہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے۔کیتھولک چرچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ‘ایسا میرے ساتھ بھی ہوتا ہے، میں گزشتہ روز ایک غلط مثال قائم کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔
واضح رہے پوپ فرانسس نئے سال کی مناسبت سے ویٹی کن سٹی میں منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع ہونے والے افراد سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے انہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی۔
اس عمل پر پوپ فرانسس نے انتہائی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کاہاتھ جھٹک دیا اور اس کے ہاتھ پر ہلکا سا تھپڑ مارتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگئے۔پوپ فرانسس سے خاتون کی بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
خیال رہے کہ پوپ کی سالِ نو کی تقریر کا موضوع خواتین پر تشدد کا خاتمہ تھا، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں خاتون پر تنقید کی گئی وہیں پوپ کے ردعمل پر بھی سوالات کیے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اب پوپ فرانسس نےخاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بازو سے کھینچےجانے پرغصہ آگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *