گنگولی کا اسٹیڈیم سے عمران خان کی تصویر اتارنے سے انکار

کلکتہ: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی نے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں آویزاں عمران خان کی تصویر ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔ایک بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بحیثیت کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی تصویریں لگائی گئی ہیں۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کے شدت پسند رہنماؤں نے صرف عمران خان کی تصویر اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔پلوامہ حملے کے بعد بھارتی شدت پسند تنظیموں نے کرکٹ کو بھی انتہا پسندی کے بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ عمران خان سمیت دیگر کرکٹرز کی تصاویر بھی اسٹیڈیم سے ہٹا دی گئی ہیں۔کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی شدت پسندوں کے دباؤ میں آکر کرکٹر عمران خان کی تصویر ہٹا دی ہے۔ممبئی میں بھارتی کرکٹ کلب سمیت دیگر کلبوں سے بھی عمران خان کی تصاویر اتار دی گئی ہیں لیکن سارو گنگولی نے تصویر اتارنے سے انکار کردیا ہے۔یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سپر لیگ کے مقابلے دکھانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ حکومتی دباؤ پر براڈ کاسٹر کو پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کرنا پڑا۔بھارت نے پاکستانی نشانہ بازوں کو اولمپکس ایونٹ کے نشانہ بازی کےمقابلوں میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *