وزیراعظم سیکرٹریٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)اسلام آباد میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگی آگ بجھا دی گئی جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وزیراعظم آفس میں موجود عملے کو پہلے ہی باہر نکال لیا گیا تھا،وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آگ لگنے کے بعد حکام نے عمارت میں ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو طلب کر کے دفتر میں موجود عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور چھٹی منزل پر لگی آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی جو کچھ ہی دیر میں کامیابی سے مکمل کر لی گئی جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔مشیر وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت وزیراعظم پانچویں منزل پر موجود تھے، انھیں میٹنگ کے دوران آتشزدگی سے آگاہ کیا گیا جس پر انھوں نے آگ کی نوعیت جاننے کی ہدایت کی۔ دھواں پھیلنے پر وزیراعظم دفتر سے روانہ ہو گئے۔ ندیم افضل چن کے مطابق وزیراعظم کی آج ہونے والی میٹنگز معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *