ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40ہزارسے تجاوز

جاں بحق افراد کی تعداد4983،جبکہ ایک لاکھ 45ہزار311مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 61 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 84 ہزار 587، سندھ میں 99 ہزار 362، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 52، بلوچستان میں 11 ہزار 52، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 605، اسلام آباد میں 13 ہزار 731 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 459 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 91 ہزار 437 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 333 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 45 ہزار 311 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 193 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 61 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 955، سندھ میں ایک ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 54، اسلام آباد میں 142، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 31 اور آزاد کشمیر میں 40 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *