کورونا سے مزید 69 افراد جاں بحق، 2 ہزار 769نئے کیسز رپورٹ

جاں بحق افراد کی تعداد5266،جبکہ ایک لاکھ 61ہزار917مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ملک بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 69 افراد زندگی ہار گئے، جاں بحق افراد کی مجموع تعداد 5 ہزار 266 ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا کے وار جاری، اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں کورونا سے مزید 69 افراد موت کی وادی میں اتر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 769نئے کیسز رپورٹ ہوئے وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 تک جا پہنچی۔
این سی اوسی کے مطابق ایک لاکھ 61 ہزار 917 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 87 ہزار 43، سندھ میں ایک لاکھ 5 ہزار 533، خیبرپختونخوا 30 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 185، اسلام آباد 14 ہزار 108، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 671 ، جبکہ آزاد کشمیرمیں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 599 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 532 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک 15 لاکھ 85 ہزار 170ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *