بھارتی طیارے گرانے والے نعمان علی کیلئے ستارہ جرات، حسن صدیقی کیلئے تمغہ جرات

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)رواں سال فروری میں بھارتی طیارے گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی کو ستارہ جرات اور اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر پر مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت نے ایک ستارہ جرات، 2 تمغہ جرات، 8 ستارہ بسالت، 88 تمغہ بسالت اور 94 امتیازی اسناد دیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افسروں اور جوانوں کو مختلف آپریشنز خصوصاً پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو تمام محاذوں پر شکست دینے پر اعزازات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ونگ کمانڈر محمد نعمان علی کو ستارہ جرات جبکہ اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی اور گروپ کیپٹن فہیم احمد کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے پائلٹس نے دو بھارتی طیارے گرائے جن میں سے ایک طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور دوسرا بھارتی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *