سیلفی کے بعد اب ماہرہ خان کی پہلی ’سلوفی‘ بھی سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان کی ویڈیوز اور سیلفی کے بعد اب اُن کی پہلی سلوفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ ماہرہ خان کا سیلفی کا شوق انہیں اکثر خبروں کی زینت بنا دیتا ہے تاہم اس بار ماہرہ خان نے روایت کو توڑتے ہوئے سیلفی کے بجائے ’سلوفی‘ شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے۔
ماہرہ خان نے آئی فون 11 پرو میکس کے ’سلوفی‘ فیچر سے بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا’ امید ہے کہ میں اس میں بہتری لا سکوں گی لیکن ابھی کے لیے یہ میری پہلی کوشش ہے۔‘ماہرہ کے مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس ویڈیو میں ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں۔
ماہرہ خان نے اپنی پہلی سلوفی مداحوں سے شیئر کی جس کی ابتداء میں وہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے بالوں کو ایک خاص انداز میں سنوارتے ہوئے نظر آرہی ہیں جب کہ ویڈیو کے آخری میں ماہرہ اپنے مداحوں کو اشارے سے بوسہ بھی دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *