کرس گیل پر بھی پاک بھارت میچ کا بخار، جیتنے والی ٹیم کا نام بھی بتادیا

مانچسٹر: (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز کرس گیل پر بھی ورلڈکپ کے دوران ہونے والا پاک بھارت مقابلہ سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔کرس گیل نے اپنے آپ کو پاکستان اور بھارتی رنگوں میں مزین کرلیا اور دونوں ممالک کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ آپ کا خصوصی ڈریس ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ میرا اتوار کو (16 جون) کو ہونے والے میچ کا خصوصی لباس ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اس لباس میں امن و محبت کا پیغام ہے۔اپنے لباس کو واضح کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ اس لباس کے ایک جانب بھارتی پرچم کے رنگ جبکہ دوسری جانب پاکستانی پرچم کے رنگ ہیں، اور یہ دونوں ٹیمیں بہت مضبوط بھی ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کا میچ کو جیتے گا جس پر انہوں نے تفریحاً کہا کہ’ ’ویسٹ انڈیز‘‘۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *