بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ کی 10 لاکھ سے زائد ٹویٹس کا نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارتی یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 15 اگست بھارتی یومِ آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے اس کی حمایت بھی کی۔ دنیا بھر میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کی مہم 30 گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی جب کہ اس مہم کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دنیا بھر کے تمام مذاہب، مکاتب فکر، رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے عوام نے اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت کی۔
مہم کے دوران بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی حمایت میں ایک ملین سے زائد ٹویٹس کی گئیں جو کسی بھی مہم کے دوران کی جانے والی ٹویٹس میں نیا ریکارڈ ہے۔ ٹویٹر پر پاکستانیوں اور عالمی برادری نے کشمیر میں بھارت کے سیاہ چہرے کو پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *