آصف زرداری اور فریال سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی فیملی ملاقاتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آصف زرداری، فریال تالپور سے ملاقات صرف پیر کو کی جاسکتی۔
ادھر شاہد خاقان کے پرول پر رہائی کیلئے درخواست احتساب عدالت میں دائر کر دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کے چچا تاج عباسی انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پرول پر رہائی دی جائے۔ جج محمد بشیر نے پراسیکیوٹر کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *