شیخ رشیدبلاول کوقتل کی دھمکیوں پراترآئے، تعصب پرست وفاقی وزیر کوسزادی جائے،بختاور بھٹو کا مطالبہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیخ رشیدبلاول کوسیدھاقتل کی دھمکیوں پراترآئے ہیں ،جس کاپوراخاندان قتل کیاگیااسے دھمکیاں دی جارہی ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعصب پرست شیخ رشیدکوسزادی جائے۔

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیخ رشیدبلاول کوقتل کی دھمکیوں پراترآئے،انتہاپسندوں کی بھٹوکودھمکیاں نئی نہیں، اب وفاقی وزیرکھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہاہے۔انہوں نے کہا کہ جس کاپوراخاندان قتل کیاگیااسے دھمکیاں دی جارہی ہیں،بختاوربھٹو نے مطالبہ کیا کہ تعصب پرست شیخ رشیدکوسزادی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *