کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات میں کمی، مہلک وائرس مزید 49 زندگیاں نگل گیا

جاں بحق افراد کی تعداد5475،جبکہ ایک لاکھ 83ہزار737مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی، مہلک وائرس مزید 49 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 475 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 89 ہزار 23، سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار 68، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 385، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 775، اسلام آباد میں 14 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 808 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 16 لاکھ 76 ہزار 90 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 907 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 83 ہزار 737 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 475 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 59، سندھ میں ایک ہزار 922، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 124، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 128، گلگت بلتستان میں 39 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *