سندھ ہائیکورٹ: آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) جعلی اکاؤنٹس کیس کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت دس لاکھ روپے کے عوض 10 روز کیلئے منظور کر لی، مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے،منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورکی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دہندگان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مختصر دلائل دیئے جس پر عدالت نے دس لاکھ کے عوض 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت دی اور مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔سابق صدر آصف زرداری سماعت سے پہلے جب سندھ ہائیکورٹ پہنچے تو کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی تاہم آصف زرداری نے ان کی سرزنش کر دی۔یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد تمام ملزمان کی ضمانتیں بھی مسترد ہوگئی تھیں۔دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کے خلاف آصف زردرای کی حکم امتناع کی درخواست آج مسترد کردی ہے۔ سابق صدر نے کیس منتقلی کا فیصلہ بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ یاد رہے کہ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب پارک لین کرپشن کے معاملے پر دونوں رہنمائوں کو طلب کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *