امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف ٹائٹل فائٹ جیت لی

نیویارک: (پاکستان فوکس آن لائن) ڈبلیو بی اوویلٹرویٹ چیمپئن شپ میں امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے عامر خان کو ہرا دیا، عامر خان کو 4 پوائنٹس سے شکست ہوئی جس پر انھوں نے اپنے مداحوں سے معذرت کر لی۔امریکی ٹیرنس کرافورڈ نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے عامر خان کو شکست دے دی، مجموعی طورپرکرافورڈ کے 49 جبکہ عامرخان کے 45 پوائنٹس رہے۔ عامر خان نے 5 روانڈز تک ٹیرنس سے خوب مقابلہ کیا تاہم چھٹے راونڈ میں وہ ناک آوٹ ہو گئے۔ رنگ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ عامر خان کوامریکی باکسر ٹیرنس نے بلو دی بیلٹ ہٹ کیا تاہم ریفری نے تسلیم نہیں کیا جس پر عامر خان کو شکست قبول کرنا پڑی۔ اس موقع پر رنگ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں سے اکثریت نے متنازع شکست پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم عامر خان نے اپنے مداحوں سے شکست پر معذرت کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *