ہواوے پر امریکی پابندیاں: پاکستانی صارفین پر کیا اثر ہوگا؟

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)امریکا کی جانب سے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرگیا اور اس فیصلے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں صارفین متاثر ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد گوگل نے ہواوے سے رابطے ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور اب ہواوے کے صارفین کو جی میل، گوگل میپس جیسی ایپلی کیشنز تک رسائی نہیں ملے گی۔میڈیا رپورٹسکے مطابق امریکا سمیت دنیا کے دیگرملکوں کی طرح پاکستان میں بھی لاکھوں ہواوے فون سیٹس گوگل سافٹ وئیر اپ ڈیٹ نہ ہونے سےمتاثر ہوں گے، تاہم پاکستانی صارفین پرانے سافٹ وئیر سے موبائل چلاسکتے ہیں۔
ہواوے کا کہنا ہے دنیا بھر میں اپنے صارفین کو متبادل اور پائیدار سافٹ وئیرسسٹم دیا جائے گا جب کہ موجودہ فون سیٹس کو بعد از فروخت سروس فراہم کرتے رہیں گے۔لیکن سافٹ وئیر اپ ڈیٹ نہ ہونے سے ہواوے موبائل سیٹس خاص مدت کے بعد ناکارہ ہوسکتے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کےسینئر حکام کے مطابق یہ معاملہ ایک نجی کمپنی ہواوے اور امریکی کمپنی گوگل کےدرمیان ہے،پی ٹی اے یا کسی حکومتی ادارے کا اس معاملے سے تعلق نہیں اور نہ ہی وہ اس سلسلے میں کوئی مداخلت کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *