ملک میں کورونا وائرس سے مزید 40 اموات، 1013 نئے کیسز رپورٹ

جاں بحق افراد کی تعداد5639،جبکہ دو لاکھ 8ہزار30مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 40 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 90 ہزار 444، سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868، اسلام آباد میں 14 ہزار 625 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 922 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 17 لاکھ 58 ہزار 551 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 783 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 30 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 481 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 625 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 90، سندھ میں 2 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 47 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *