منشا پاشا اورجبران ناصر کی منگنی کی تصاویر؍ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) اداکارہ منشا پاشااور سماجی کارکن جبران ناصر کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ گزشتہ روز منشا پاشا اورجبران ناصر کی منگنی کی خبروں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیاتھا۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی کا کارڈ بھی گردش کررہا تھا جس کے مطابق دونوں آج منگنی کرنے والے تھے اور اب دونوں کی منگنی کی تصویر منظرعام پر آئی ہے۔منشا پاشا نے منگنی کی تقریب کے لیے ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہے جب کہ جبران ناصر سفید شلوار قمیض اور اجرک میں نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین جہاں دونوں کو منگنی کی مبارکباد دے رہے ہیں اور دونوں کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ اس منگنی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کی عمر پر تنقید کرتے ہو ئے کہہ رہے ہیں کہ یہ عمر ہے دونوں کے منگنی کرنے کی۔ جب کہ کئی افراد منشاپاشا اور جبران ناصر کے لباس پر بھی طنز کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ منشا پاشا اورجبران ناصر کی جوڑی گزشتہ برس سوشل میڈیا اسٹار فائزہ سلیم کی شادی میں منظرعام پر آئی تھی اور اس وقت سے ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کا رشتہ دوستی سے زیادہ ہے۔ جبران ناصر اورمنشا پاشا کی فائزہ سلیم کی مہندی کے دوران ڈانس کرنے ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ دونوں کی شادی کی تاریخ فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *