کورونا کے2164نئے کیسز، مریضوں کی تعداد54ہزار سےتجاوزکرگئی

جاں بحق افراد کی تعداد1133،جبکہ 17,198افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ملک بھرکورونا وائرس کے2 ہزار164 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 54 ہزار 601تک جا پہنچی جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 اموات کے بعد مجموعی تعداد1133ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 54 ہزار 601 تک جا پہنچی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد1133 تک ہوگئی ہے ۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد21ہزار 645 ، پنجاب میں تعداد19ہزار557ہوگئی، خیبرپختونخوا7685،بلوچستان 3306، گلگت بلتستان میں619 کیسزرپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد1592اورآزاد کشمیرمیں197 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک4لاکھ 73ہزار607 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 17ہزار198مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *