پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، ایلس ویلز

بڑی پیش رفت کے آثار نظرآنا شروع ہوگئے ہیں،امریکی نائب معاون وزیرخارجہ

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دےد یے۔امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے پر امید ہیں۔
امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب وسطی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ بڑی پیشرفت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلئے پر امید ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔امریکی صدر کے بھارتی سرزمین پر پاکستان سے متعلق بیان پر بھارتی سیاستدان تلملا اٹھے ہیں اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *