اے پی سی ،مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویز،سیاسی جماعتیں خاموش ہو گئیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویزدیدی جس پر سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں بجٹ منظوری کو رکوانے، حکومت مخالف تحریک ،اسلام آباد لاک ڈاؤن، حکومت گرانے اور چیئرمین سینٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔مولانا فضل الرحمان نے 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کی تجویز کے بعد اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویز دیدی جس پر دیگر سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیار کرلی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی جماعت نے مولانا کی استعفوں کی تجویز پر فوری ردعمل نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *