بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ، 2 خواتین اور ایک سپاہی شہید

بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ،پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی

راولپنڈی:(پاکستان فوکس آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نےایل اوسی پر رکھ چکری اورکیلرسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان اور2خواتین شہید ہوگئیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اورفائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے ۔ لانس نائیک علی باز کی عمر 34 سال تھی جبکہ ان کا تعلق کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا ۔ کیرنی گاوں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک سولہ سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون بھی شہید ہوئیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دس سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی ہوئیں۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نےکیلراور رکھ چکری سیکٹرز میں پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپوراورموثر کارروائی کی گئی، جس سے بھارتی فوج کو بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہواہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *