میر جاوید رحمان کی وفات، صدر سمیت دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کا اظہارِ افسوس

میر شکیل الرحمان کو بڑے بھائی میر جاوید الرحمان کی تدفین میں شرکت کی اجازت

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو ان کےبڑے بھائی میر جاوید الرحمان کی تدفین میں شرکت کی اجازت دے دی۔میر شکیل الرحمان کو کراچی جانے کی اجازت دینے پر قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
خیال رہے کہ میر شکیل الرحمان کےبڑے بھائی اور جنگ گروپ کے پرنٹر و پبلشر میر جاوید الرحمان آج انتقال کر گئے، مرحوم کی تدفین کراچی میں ہونی ہے۔میر شکیل الرحمان 12 مارچ سے لاہور میں نیب کی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر میر جاوید رحمان کے انتقال پر صدرِ مملکت عارف علوی سمیت ملک کے دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میرجاوید رحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر جاوید رحمان انتہائی نرم لہجہ اور اچھے انسان تھے، گزشتہ روز ان کی صحت کے حوالے سے ان کے اہلخانہ سے بات ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میر جاوید رحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میرجاوید رحمان نے میرصحافت میرخلیل الرحمان کی علمی و قلمی میراث کو شاندار انداز میں نبھایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *