پاکستان میں مزید88اموات،کورونامریضوں کی تعداد 69 ہزار سےتجاوز

جاں بحق افراد کی تعداد1483،جبکہ 25,271افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 88 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1ہزار 483 تک جاپہنچی ہے۔ جبکہ 3039 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد69 ہزار496ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد69 ہزار496 تک جا پہنچی ہے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 88 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1ہزار483 تک جا پہنچی ہے ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا سے ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں مہلک وبا سے 475 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں اب تک کورونا کے 25 ہزار56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے465 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ 27 ہزار360 افراد کورونا سےمتاثرہوئے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا سےاب تک 453 افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی تعداد 9540 ہوچکی ہے ۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 193 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں46 اموات ہوئی ہیں ۔ کورونا سے اسلام آباد میں 27 ، گلگت بلتستان میں11مریض جاں بحق ہوئے ہیں،اسلام آبادمیں 2418 جبکہ گلگت بلتستان میں 678افرادکورونا کا شکار ہوچکے ہیں ۔آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 251 ہوگئی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اب تک 25 ہزار 271افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 ہزار 972 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 47 ہزار30 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *