بلاول بھٹو کو ’’صاحبہ ‘‘کہنے پر تصحیح، عمران خان نے غلطی مان لی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وانا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو جوش خطابت میں صاحب کی جگہ ’ ’صاحبہ ‘‘ کہہ کر مخاطب کر دیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مناسبت سے گزشتہ روز اسلام آباد کے کنونشن ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کو ’صاحب ‘ کہہ کر مخاطب کیا اور مہنگائی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ”بلاول بھٹو صاحب کہتے ہیں ،اس پر پنڈال میں کارکنوں کی جانب سے کافی شور مچایا گیا تاہم عمران خان نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی غلطی ہو جاتی ہے ۔“
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو کو صاحبہ کہہ کر مخاطب کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کانشانہ بنایا جبکہ تحریک انصاف کے اراکین بھی اس پر میدان میں آئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *