زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد، سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کی سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ امریکی نمائندے کا پاک امریکا دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کا پلان ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچے ہیں، جہاں افغان امن عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی تعاون کیلئے سیاسی و عسکری حکام سے بات چیت کریں گے۔بعد ازاں زلمے خلیل زاد دیگر ملکوں کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے جبکہ قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے۔ طالبان نے جنگ بندی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے حتمی معاہدے کے لیے غیر ملکی افواج کا انخلا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *