دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئرچیف

راولپنڈی: (دی پاکستان پوسٹ آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے جوانوں اور افسران سے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، قوم کی توقعات پر پورا اترنے پراللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں۔پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ اور ہوا بازوں، ائیر ڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے حالیہ فضائی کامیابی پر عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے پاک فضائیہ کو اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت دی، مادرِ وطن کی سالمیت کے فریضے کو احسن طریقے سے انجام دینے پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *