وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ مانگ لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور: (دی پاکستان پوسٹ آن لائن ) ہندو و برادری سے متعلق بیان دینا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو مہنگا پڑ گیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان سے استعفیٰ بھی طلب کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ایوان وزیراعلیٰ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا اور ان سے استعفیٰ دینے کا کہا گیاہے اور وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ اس سے پہلے بھی آپ کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا تھا اور تنبیہ جاری کی گئی تھی ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کا کہناتھا کہ فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا اور ان کا استعفیٰ منظورکرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی وہیں کریں گے ۔یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی ۔
فیاض چوہان کی تردید
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے بیان پر وضاحت مانگی ہے، کوئی استعفیٰ نہیں مانگا گیا لہٰذا استعفے استعفے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان دیا تھا جس پر انہوں نے بعد میں وضاحت اور معذرت بھی کی لیکن اپوزیش جماعتوں کی جانب سے وزیراطلاعات کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *